عمران عروج اور مہرین راحیل بال بال بچ گئے

عمران عروج اور مہرین راحیل بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران عروج اور مہرین راحیل حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔دونوں فنکار گزشتہ روز لاہور ائر پورٹ پر رن وے سے اترنے والے شاہین ائر لائن کے طیارے میں موجود تھے جبکہ مہرین راحیل کے ساتھ ان کا کم سن بیٹا بھی تھا۔’’عمران عروج ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس سے سب کو ایک بڑے حادثے سے محفوظ رکھا۔انہوں نے بتایا کہ لینڈنگ گیئر ٹوٹنے کی وجہ سے طیارہ رن وے سے اترنے کے باوجودعملہ بہت دیر تک وہاں نہ پہنچ سکا۔ مہرین راحیل نے کہا میں اور میرا بیٹا بلکل ٹھیک ہیں۔

مزید :

کلچر -