اداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں،فیروز خان

اداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں،فیروز خان
اداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں،فیروز خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹیلی ویژن کے معروف اداکار و ماڈل فیروز خان نے’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور سجل علی بہت قریبی فیملی فرینڈ ہیں جن کی دوستی بارے سب لوگ جانتے ہیں لیکن ایک بار پھر بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ہمیں اور ہماری فیملی کو پریشان کیا جارہاہے کہ ہم نے شادی کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں،اگر ہماری شادی ہوبھی جائے تو کسی کو اعتراض نہیں لیکن جب ہماری شادی نہیں ہوئی تو پھر میڈیا بغیر کسی تصدیق کے ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلا رہا ہے۔فیروزخان نے مزید کہا کہ اس سے پہلے جب ہم نے ڈرامہ سیریل’’چپ رہو‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا تو ہمارے بارے میں ایسی ہی بے بنیاد باتیں پھیلائی گئی تھیں۔

مزید :

کلچر -