آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،یونس خان کی ساتویں ،مصباح الحق کی دسویں پوزیشن

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،یونس خان کی ساتویں ،مصباح الحق کی دسویں پوزیشن

  

 دوبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے دوبلے باز یونس خان اور مصباح الحق بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ کوئی پاکستان بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر آ گئے۔بیٹنگ میں ڈویلیئرز کی پہلی سنگاکارا دوسری پوزیشن پر ‘باؤلرز میں ڈیل اسٹین کی حکمرانی برقرار‘ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے‘ ورنن فلینڈر دوسرے، ایشون تیسرے نمبر پر۔ بدھ کو آئی سی سی نے 2014ء کی آخری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ، کیوی کپتان برینڈن مک کلم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ کوئی پاکستان بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔نیوزی لینڈ نے 2014ء کا آخری ٹیسٹ سری لنکا سے جیت لیا۔ میلبورن میں آسٹریلیا، بھارت اور پورٹ ایلزبتھ میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوئے۔ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ، برینڈن مک کلم اور ویرات کوہلی کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ کینگرو کپتان اسٹیو اسمتھ نے میلبرن ٹیسٹ میں کیریئر بیسٹ ایک سو بانوے رنز بنائے اور دو درجہ ترقی کر کے پہلی بار پانچویں پوزیشن پر فائز ہوگئے۔ مک کلم سری لنکا کیخلاف برق رفتار ایک سو پچانوے رنز کی بدولت کیریئر بیسٹ بارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویرات کوہلی نے 169اور 54رنز بنائے اور چار درجہ ترقی کر کے نمبر 15ہوگئے۔ڈی ویلیئرز نے سنگا کارا سے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔ ہاشم آملا تیسرے، اینجلو میتھیوز چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔چندر پال چھٹے نمبر پر تنزلی ہوگئی۔ یونس خان ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جو روٹ نویں اور مصباح الحق ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے۔بولرز میں ریان ہیرس دو درجہ ترقی کے بعد ورلڈ نمبر دو ہوگئے۔ ٹرینٹ بولٹ نے دو درجہ ترقی کے بعد کیریئر بیسٹ ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کے سعید اجمل ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلے گئے۔ڈیل اسٹین بدستور نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔ رنگنا ہیراتھ تیسرے، ورنن فلینڈر چوتھے اور مچل جونسن پانچویں نمبر پر ہیں۔ جیمز اینڈرسن چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، اسٹورٹ براڈ آٹھویں، ٹم ساؤتھی نویں اور کیمار روچ دسویں نمبر پر فائز ہیں۔آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کاپہلا نمبر ہے‘ ورنن فلینڈر دوسرے، ایشون تیسرے، مچل جونسن چوتھے اور اسٹورٹ براڈ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -