بھاری اکثریت سے کامیابی یونائٹڈبزنس گروپ پر تاجروں کا اعتماد ہے

بھاری اکثریت سے کامیابی یونائٹڈبزنس گروپ پر تاجروں کا اعتماد ہے

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)فاﺅنڈرز گروپ کے رہنما ، انجمن تاجران آٹو پارٹس کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹریڈرز کوآرڈینیشن کے چیئرمین وقار احمد میاں نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں وقار احمد میاں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے کامیابی یونائیٹڈ بزنس گروپ پر تاجر برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ وقار احمد میاں نے گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر میاں محمد ادریس اپنے انتخاب کو بالکل درست ثابت کرتے ہوئے صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ وقار احمد میاں نے نومنتخب صدر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے تاجروں کی سیاست میں جمہوری کلچر کو متعارف کرایا ہے۔

 اور میرٹ کی بالادستی قائم کی ہے۔

مزید :

کامرس -