سمیڈاایس ایم ای سیکٹرکی ترقی میں اہم کرداراداکررہاہے: طہٰ حسین بگٹی

سمیڈاایس ایم ای سیکٹرکی ترقی میں اہم کرداراداکررہاہے: طہٰ حسین بگٹی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی’سمیڈا ‘ ، ایک چھوٹا اور محدود وسائل کا ادارہ ہونے کے باوجود پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے قابل ستائش خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ بات نیشنل مینجمنٹ کالج (این ایم سی) میں سینئر مینجمنٹ ونگ کے ڈائریکٹنگ سٹاف طٰہ حسین بگٹی نے یہاں سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری سے سمیڈ ا کے بارے میں ایک بریفنگ لینے کے بعد اپنے اختتامی کلمات کے دوران کہی۔ مذکورہ بریفنگ کا اہتمام سمیڈا کے صدر دفتر میں این ایم سی کے ایک 15 رکنی وفد کے اعزاز میں کیا گیاجو 16ویںسینئر مینجمنٹ کورس میں شریک اعلیٰ پر مشتمل تھاجس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس، سیکریٹریٹ، کسٹمز، انفارمیشن، آڈٹ و اکاﺅنٹس، اندرونی ریونیو، پوسٹل سروسز، فارن سروس اور صوبائی سروسز کے افسران شامل تھے۔وفد کے قائد مسٹر طٰہ نے کہا کہ یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ سمیڈا ایک غیر روائتی سرکار ی ادارہ جہاں کارپوریٹ کلچر رائج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری ترقی کی راہ میں حائل متعدد دشواریوں کے باوجود ایس ایم ای سیکٹر میں سرمایہ کاری اور روزگار کے وسائل کو فروغ دینے میں سمیڈا حکومتی وژن کے مطابق بہترین انداز میںکوشاں ہے۔

 قبل ازیں سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری نے نینشل مینجمنٹ کالج کے وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا انہیںسمیڈا کی خدمات، منصوبوں ، کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس ضمن میں انہوں نے سمیڈا کے پانچ سالہ ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پلان پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتا یا کہ پانچ سالہ ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سال 2018تک ملک میں ملازمتی مواقع میںدس ملین نئی ملازمتوں کا، دو لاکھ ستر ہزار نئے کاروبار ی اداروں کا اور برآمدات میں36 ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا کے نئے سالانہ بزنس پلان میں پانچ سالہ ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ایس ایم ای سیکٹر کی سہولیاتی کوششوں کو تیز تر کرنے کیلئے بھی متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔جن کے تحت سال 2014-15 کے دوران سمیڈا کی طرف سے کل 760 ملین روپے کی سرمایہ کاری کو ممکن بنانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیںملک بھر کی ایس ایم ایز کیلئے پروگرام لینڈنگ سکیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی اور لیگل سروسز، قرضوںمیں معاونت ، مارکیٹنگ اور اکاﺅنٹنگ سمیت بزنس ڈویلپمنٹ کی متعدد خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔سمیڈا کے تحت جاری پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے سمیڈا کےچیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتا یا کہ سمیڈا، اب تک 3.82 ارب روپے کے کل 27 منصوبوں پر کام کر چکاہے ۔ جن میں784,14 ملین روپے کے9 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 1663.05 ملین روپے کے 10 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔اس موقع پر وفد کے ممبران نے ملک کی معاشی ترقی میں سمیڈ ا کے کردار اور اسکے منصوبوں کے حوالے سے متعدد سوالات پوچھے جن کے جواب سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ صوبائی سربراہ سمیڈا ۔پنجاب حسنین جاوید ، پالیسی اینڈ پلاننگ کی ہیڈ نادیہ جہانگیر سیٹھ اور انڈسٹری سپورٹ سیل کے انچارج اشفاق احمدنے دئیے۔

مزید :

کامرس -