دھونی کے فیصلے نے پرستاروں اورکرکٹ حلقوں کو حیرت زدہ کردیا

دھونی کے فیصلے نے پرستاروں اورکرکٹ حلقوں کو حیرت زدہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مستعفی کپتان دھونی کے فیصلے نے دنیا بھر میں موجود ان کے پرستاروں اور کرکٹ حلقوں کو حیرت زدہ کردیا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پٹیل اس اعلان سے حیران نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھونی نے فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا، وہ ایک عملی انسان ہیں انہوں نے بہت سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ لی ہے، میرے علم میں تھا کہ دھونی کچھ عرصے سے اس متعلق سنجیدگی سے غور کررہے تھے۔ پٹیل نے کہا کہ دھونی نے مجھے فون کیا اور اس متعلق بتایا،میرا سوال تھا کہ کیا ہوا، کیا آپ انجرڈ ہیں تو انہوں نے پرسکون لہجے میں جواب دیا کہ میں صرف مختصر طرز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ البتہ درخواست کی کہ وہ اس بات سے کھلاڑیوں کو مطلع کردیں اس کے بعد بورڈ ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرے۔