لیجاکے انتخابات: محمدریاض صدرعامرنویدچودھری سیکرٹری منتخب

لیجاکے انتخابات: محمدریاض صدرعامرنویدچودھری سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز لاہور ایوان صنعت و تجارت میں منعقد ہوئے جس میں سینئر صحافی منصور احمد گروپ کے امیدواروں نے کلین سویپ کیا۔الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی رضی الرحمن رضی نے انجام دیئے جبکہ ان کی معاونت سینئر صحافی نواز طاہر نے کی۔الیکشن کمشنر کے مطابق بزنس ریکارڈر کے چیف رپورٹر محمد ریاض 17ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار سدھیر چودھری نے 14ووٹ حاصل کئے ۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر روزنامہ ایکسپریس کے کامرس رپورٹر عا مرنوید چودھری 16ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار عمران عدنان 15ووٹ حاصل کر سکے۔ روزنامہ نوائے وقت کے کامرس رپورٹر احسن صدیق نائب صدر اور خزانچی جہانگیر حیات بلامقابلہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تین نشستوں پر فاخر ملک،میاں خلیل الرحمن اور منصور بخاری واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔لیجا کے انتخابات میں کل 31ووٹ ڈالے گئے ۔الیکشن کمشنر رضی الرحمن رضی نے لیجا کے انتخابات پرامن ماحول میں کرائے جس میں اراکین نے گرم جوشی سے حصہ لیا۔لیجا کے نومنتخب صدر ریاض احمد اور جنرل سیکرٹری نوید چودھری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو فعال و موثر بنائیں گے اور اراکین کو ملکی معیشت کے حوالے سے آگاہی کیلئے ،سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقادکریں گے۔














لیجا کے نومنتخب عہدیداران نے الیکشن کمشنر اور اراکین لیجا کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے الیکشن کو کامیاب بنانے میںاپنا کردار ادا کیا۔

مزید :

کامرس -