اسٹرائیکرفرنانڈو ٹورس اٹلیٹکومیڈرڈ کے ٹریننگ گراؤنڈ پہنچ گئے

اسٹرائیکرفرنانڈو ٹورس اٹلیٹکومیڈرڈ کے ٹریننگ گراؤنڈ پہنچ گئے

  

پیرس( آن لائن ) اسپینش اسٹرائیکرفرنانڈو ٹورس اپنے ہوم ٹاؤن کلب اٹلیٹکومیڈرڈ کے ٹریننگ گراؤنڈ پہنچ گئے،اٹالین کلب ایسی میلان سے منسلک فرنانڈو ٹورس نے اگلے سیزن کے اختتام تک لون پراٹلیٹ کومیڈرڈ جوائن کرنے پررضا مندی ظاہرکی تھی، ٹورس دبئی میں ایسی میلان کی ٹریننگ چھوڑکراسپین پہنچے اورفوری طورپراٹلیٹکوکے ٹریننگ گراؤنڈ کا رخ کیا، ٹورس نے سترہ سال کی عمرمیں اسی گراؤنڈ پراپنا ڈیبیوکیا تھا، انہوں نے اٹلیٹکوکی جانب سے اکیانوے گول اسکورکئے، فرنانڈو ٹورس سات سال قبل انگلش کلب چیلسی سے منسلک ہوئے اوررواں سال اگست میں ایسی میلان کوجوائن کیا، دنیا کے خطرناک ترین اسٹرائیکر میڈیکل ٹیسٹ کے بعد چارجنوری کومداحوں اورمیڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -