جنید فٹ ،روزانہ 4کلو میٹر رننگ ،باؤلنگ بھی کرانے لگے

جنید فٹ ،روزانہ 4کلو میٹر رننگ ،باؤلنگ بھی کرانے لگے

  

کراچی(آئی این پی)انجریز کیخلاف جنگ میں مصروف قومی فاسٹ باؤلر جنید خان نے کہا ہے کہ اب وہ فٹ ہو کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں‘انجری کا سبب حد سے زیادہ کرکٹ نہیں تھی بلکہ فیلڈنگ کے دوران ان کا پاؤں مڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فزیو اور ٹرینرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور اس بات کا اچھی طرح آئیڈیا ہے کہ کتنی کرکٹ کھیلنی ہے البتہ حالیہ سیریز سے محروم پر افسوس ہوا۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ ان کی محنت رنگ لائی اور قبل از وقت صحت بحال ہو گئی ورنہ اندازہ یہ تھا کہ اس میں کافی ٹائم لگ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روزانہ چار کلومیٹر تک رننگ کے ساتھ انہوں نے باؤلنگ بھی شروع کردی ہے مگر انہوں نے یہ تاثر رد کر دیا کہ انہیں حد سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کے سبب انجری ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر باؤلنگ کرتے ہوئے انہیں انجری ہوتی تو یہ بات کہی جا سکتی تھی لیکن ان کا تو ایک کیچ کرتے ہوئے پاؤں مڑ گیا تھا کیونکہ آؤٹ فیلڈ کافی خراب تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -