مہنگائی میں کمی اورسیاسی کشیدگی میں اعتدا ل کی بناءپر سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کو ترجیح دی: تجزیہ نگار

مہنگائی میں کمی اورسیاسی کشیدگی میں اعتدا ل کی بناءپر سرمایہ کاروں نے حصص کی ...

  

 لاہور(کامرس رپورٹر) سال 2014 کے آخری سیشن کے بند ہونے پر لاہور سٹاک ا یکسچینج (LSE'S 25) انڈیکس بدھ بمطابق 31 دسمبر 2014 ءکو تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق مہنگائی میں کمی، اشیاءکی قیمتوں میں استحکام اور سیاسی کشیدگی میں اعتدال کی بنا پر انوسٹرز صاحبان نے حصص کے بیچنے کی بجائے خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ایل ایس ای 25 انڈیکس 6154.14 پر بند ہوا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے یہ سطح آج کے دن 56.49 پوائینٹس کے اضافہ سے قائم ہوئی۔ انڈیکس کی سابقہ بلند ترین سطح 5895.55 تھی جو کہ 11 جون 2014ء کو قائم ہوئی۔ یاد رہے کہ ایل ایس ای25 انڈیکس کی کم ترین تاریخی سطح 1300.94 تھی جس میں نمایاں طور پر اضافہ ہو گیا ہے۔ ایل ایس ای کے ایم ڈی نے بتایا کہ کیونکہ اب سرمایہ کاروں کی توجہ ملک کے سیاسی امور سے اقتصادی معاملات کی طرف منتقل ہو گئی ہے اور سرمایہ کاری میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے آج ایل ایس ای کا 25 انڈیکس اپنی تاریخی بلند ترین سطح پر آگیا۔

مزید :

کامرس -