سرکاری کارپوریشنز کے قرضوں کا حجم 365 ارب روپے تک پہنچ گیا

سرکاری کارپوریشنز کے قرضوں کا حجم 365 ارب روپے تک پہنچ گیا

  

کراچی (این این آئی)سرکاری کارپوریشن کے قرضوں کا حجم 365ارب روپے پر پہنچ گیا، ایک سال کے دوران قرضوں میں 18ارب 60کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے ستمبر تک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق سرکاری کارپوریشن کے ذمہ قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 1.3فیصد پر پہنچ گیا۔ پی آئی اے کے قرض ایک سال میں ڈیڑھ ارب روپے اضافے سے 66ارب روپے پر پہنچ گئے۔ او جی ڈی سی ایل کے قرض 2ارب 80کروڑ روپے ،واپڈا کے قرض 2ارب 60کروڑ اضافے سے 20ارب روپے ہوگئے۔

 ،پاکستان سٹیل کے ذمہ قرض ڈھائی ارب روپے کمی سے 40ارب روپے پر آگئے۔

مزید :

کامرس -