ہاشم آملا 5 سنچریاں بنا کر سال کے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

ہاشم آملا 5 سنچریاں بنا کر سال کے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

  

لندن(آئی این پی) 2014ء میں ہاشم آملا 5 سنچریاں بنا کر سال کے ون ڈے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملا کو رواں برس ون ڈے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے 18 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 5 سنچریاں بنائیں۔ آسٹریلیا کے ارون فنچ، بھارت کے ویرات کوہلی اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا چار، چار سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -