لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

              لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس37.28پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6134.93 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر113کمپنیوںکے حصص میں کاروبارہوا۔29کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ67کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میںکل22لاکھ43ہزار960حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 8 لاکھ61 ہزا ر حصص۔ سلک بنک لمیٹڈ2 لاکھ21 ہزا ر500 حصص۔جبکہ آئی جی آئی انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈکے1 لاکھ92 ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہوائتھ پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت105.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت12.08روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -