کاروباری ہفتے کے تیسرےروز تیزی۔100 انڈیکس177 پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے تیسرےروز تیزی۔100 انڈیکس177 پوائنٹس بڑھ گیا

  

           کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس کی32000اور 32100 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں54ارب47کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.3 فیصد زائد جبکہ59.11حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورفرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 32192پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس177.38پوائنٹس اضافے سے 32131.28پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 227کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،131کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں54ارب،47کروڑ60لاکھ 62ہزار 360روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 73کھرب80ارب 53کروڑ17لاکھ 44ہزار537روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ29لاکھ9ہزار 610شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں1کروڑ33لاکھ36ہزار620 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت519.61روپے اضافے سے11203.80روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت95.00روپے اضافے سے 9100.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت73.50روپے کمی سے2000.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت72.67روپے کمی سے 2200.00روپے ہوگئی ۔بدھ کوپوائنر سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ35لاکھ47ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.72روپے اضافے سے85.61روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ27لاکھ63ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.30روپے اضافے سے40.93روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس63.42پوائنٹس اضافے سے 20771.55پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس338.26پوائنٹس اضافے سے 50735.12جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس173.48پوائنٹس اضافے سے 23397.91پر بند ہوا ۔

٭٭٭٭٭

مزید :

کامرس -