دھونی ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنیوالے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے

دھونی ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنیوالے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے

  

میلبورن( آن لائن ) مہندرا سنگھ دھونی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔ دھونی نے کینگروز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر کے مونگیا کا ایک ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کا ریکارڈ توڑا۔ میلبورن میں کینگروز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں دھونی نے انتہائی شاندار وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے دوسری اننگز میں رائن ہیرس کا کیچ لیکر میچ میں وکٹوں کے پیچھے نواں شکار مکمل کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ایک میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -