پیٹرسن کو نظر انداز کرنا انگلش بورڈ کا مضحکہ خیز اقدام ہے،ہیڈن

پیٹرسن کو نظر انداز کرنا انگلش بورڈ کا مضحکہ خیز اقدام ہے،ہیڈن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی( آن لائن ) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن کو نظر انداز کرنا انگلش بورڈ کا مضحکہ خیز اقدام ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے رواں سال فروری میں کیون پیٹرسن کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں سابق بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کیون پیٹرسن کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہیں ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل نہ کر کے انگلش بورڈ نے بہت بڑی بے وقوفی کی ہے، ان کی انگلینڈ ٹیم میں عدم موجودگی ایک بے تکی سی بات ہے۔