تمیم اقبال کی گھٹنے کے آپریشن کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت یقینی

تمیم اقبال کی گھٹنے کے آپریشن کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت یقینی

  

میلبورن( آن لائن )بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال آسٹریلیا میں زخمی گھٹنے کی سرجری کے خوش کن نتائج آرہے ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کے سرجن ڈیوڈ یونگ نے تمیم اقبال کے زخمی گھٹنے کا کامیاب آپریشن کیا اور انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمیم اقبال ورلڈ کپ تک فٹ ہوکرکھیلنے کے قابل ہوجائیں گے۔ڈیوڈ یونگ کے مطابق تمیم اقبال ان کی مکمل صحت یابی اور ٹریننگ شروع کرنے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ اگلے کچھ دنوں میں ورلڈ کپ کے لیے حتمی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیجے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -