اشانت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

اشانت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

  

میلبورن( آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلراشانت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔ شرما یہ اعزاز حاصل کرنے والے آٹھویں بھارتی باؤلربن گئے ہیں۔ شرما نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ شرما نے 2007ء4 میں ون ڈے اور ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار بھارت کے مایہ ناز باؤلرز میں کیا جاتا ہے۔ منگل کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شرما نے جوئے برنز کی وکٹ لیکر انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کی تین سو وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -