کیویز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردینگے، سنگاکارا

کیویز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردینگے، سنگاکارا

  

کرائسٹ چرچ( آن لائن ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کر دینگے، انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سنگاکارا نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -