سچن ٹنڈولکر،رکی پونٹنگ،مائیکل وان کا دھونی کو خراج تحسین

سچن ٹنڈولکر،رکی پونٹنگ،مائیکل وان کا دھونی کو خراج تحسین

  

میلبورن( آن لائن )سچن ٹنڈولکر اور رکی پونٹنگ سمیت سابق کھلاڑیوں نے مہندراسنگھ دھونی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کو ڈراہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر دنیا میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور ہرطرف سے ان کو خراج تحسین کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے مبارکبار دیتے ہوئے کہا کہ دھونی بھارت کو ورلڈ کپ کے دفاع میں مدد دے۔ٹنڈولکرنے کہا کہ دھونی کو متاثر کن کیرئرپر مبارک ہو اور مجھے ہمیشہ ان کے ساتھ کھیلنے میں مزا آتاہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ دھونی ایک عظیم حریف تھا اور میرے خیال میں بھارتی کرکٹ کو عروج میں پہنچانے والے کھلاڑی ہیں۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا دھونی کا کھیلنے کاانداز بڑاپیاراتھا لیکن انھوں نے موزوں وقت میں کنارہ کشی اختیارکرلی۔سری لنکاکے سابق بیٹسمین رسل آرنلڈ نے کہا کہ بھارتی ٹیم نیا سال کا آغاز نئے کپتان سے کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -