تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ناقص فیلڈنگ دیکھ کرتکلیف ہوئی،ڈیرن لیمن

تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ناقص فیلڈنگ دیکھ کرتکلیف ہوئی،ڈیرن لیمن

  

میلبورن( آن لائن ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی فیلڈنگ دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، کوہلی اور راہانے کے کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بیٹنگ و باؤ لنگ کے ساتھ ساتھ اپنی فیلڈنگ کو مضبوط کریں۔ کینگروز اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔ اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں ہماری بیٹنگ و باؤ لنگ بہتر رہی تاہم فیلڈنگ کے شعبے میں کمزوری تشویشناک ہے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فیلڈنگ میں بھی بہتری لانے کیلئے سخت محنت کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تیسرے ٹیسٹ میں زیادہ کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ یقیناً ہمارے حق میں آتا تاہم اب کھلاڑیوں کو تمام تر توجہ اگلے میچوں پر مرکوز رکھنی چاہیے، امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچوں میں پہلے والی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -