حکمران عوام کو الجھانے کی بجائے دہشتگردی کا خاتمہ کریں،عابد صدیقی

حکمران عوام کو الجھانے کی بجائے دہشتگردی کا خاتمہ کریں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو الجھانے کی بجائے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں تمام سیاسی پارٹیوں نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کو الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں کی طرح ہوا میں نہ اُڑائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو الفاظ کے گورکھ دھندے میں الجھا دیاہے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا کر پوشیدہ ٹیکسوں میں الجھا دیا ہے جو حکمرانوں کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے

 انہوں نے تحریک انصاف کے دوبارہ دھرنے کی سیاست شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتاہے جس سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی جدوجہد کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان قومی قائدین سے توقع رکھتی ہے کہ وہ ذمہ دار طرز عمل اختیار کریں گے جسمیں مفاہمت اور پرامن بقائے باہمی بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -