رانا نذیر احمدکے انتقال پر اسلامی تحریک طلبہ کا اظہار تعزیت

رانا نذیر احمدکے انتقال پر اسلامی تحریک طلبہ کا اظہار تعزیت

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی کے استاد محترم ماہر تعلیم،عظیم استاد رانا نذیر احمد درد سابق ٹیچر گورنمنٹ سلیم ماڈل ہائی سکول لوئر مال لاہور ،پرنسپل منصورہ ہائی سکول ملتان روڈ لاہورکے انتقال پراسلامی تحریک طلبہ کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،محمد عدنان،ذکی الدین،محمد عارف نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا نذیر احمد درد ایک عظیم استاد اور ماہر تعلیم تھے جنھوں نے عمر بھر طلبہ میں عشق رسول ،اتباع سنت کی تبلیغ کی انہوں نے کہا کہ نظریاتی محب اسلام و محب وطن استاد سے معاشرہ محروم ہوگیا،رانا نذیر احمد درد مرحوم جیسے عظیم استاد گوہر نایاب ہوتے ہیں

جو

 عرصہ دارز کے بعد قوموں کو نصیب ہوتے ہیں،آج ہزاروںرانا نذیر احمد درد مرحوم ؒکے شاگرد عصر حاضر کی تعلیم کے ساتھ فروغ عشق رسول کاکام سرانجام دے رہے ہیں جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہےاسلامی تحریک طلبہ اس غم کے موقعہ پر لواحقین رانا نوید احمد و اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دعاہے اللہ تعالیٰ رانانذیر احمد درد کو جنت الفردوس میں جگہ عطاعءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -