آئی ایس او کے زیر اہتمام سکاﺅٹنگ کیمپ اختتام پذیر

آئی ایس او کے زیر اہتمام سکاﺅٹنگ کیمپ اختتام پذیر

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکاﺅٹنگ کے زیر اہتمام سندھ میںسکاﺅٹنگ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا کیمپ میں ملک بھر سے درجنوں امامیہ اسکاﺅٹس شریک ہوئے ان خیالات کا ظہا ر چیف آف امامیہ سکاﺅٹس انصر مہدی نے لاہور میںمرکزی سیکرٹریٹ میں اسکاﺅٹس سے کیا ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں اسکاﺅٹس علماءکرام ٹیکنوکریٹس سینئرز اور مرکزی عہدیدران کی کثیر تعدادنے شرکت کی کیمپ کے انعقاد کا مقصدمعاشرہ میں احیا ءاقدار اسلامی فروغ دیناہے تاکہ معاشرے میںبہترین افراد اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیںانہوں نے مزید بتایا کہ سکاﺅٹنگ کیمپ کا مقصد طلباءکو جسمانی ورزش کی اہمیت سے روشناس کروایا گیاکسی بھی ناخوشگوار واقعہ ہونے پر ابتدائی طبی امداد اور دیگر اسکاﺅٹنگ تربیت کے علاوہ تنظیمی شعبہ جاتی امورکی انجام دہی سے متعلق معلومات کی فراہمی تھا

 انصر مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام اور تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لیکر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کےلئے کام کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -