انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 7 مئی سے شروع ہو گے

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 7 مئی سے شروع ہو گے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2015 7 مئی 2015 سے شروع ہوگیں پروفیسر ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک ، چیئرمین لاہور بورڈ کی خصوصی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2015 میں شرکت کرنےوالے تمام امیدواران سے آن لائن داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امیدواران آن لائن داخلہ فارم اور چالان فارم ڈاﺅن لوڈ کرکے لاہور بورڈ کی حدود میں واقع حبیب بنک لیمٹڈمیں جمع کروا کر رسید اپنے پاس رکھیں گے بورڈ کی طرف سے بذریعہ SMS داخلہ فارم اور داخلہ فیس کی وصولی کے بارے میں ا مطلع کر دیا جائے گا۔

 اس طرح امیدواران کو بورڈ آفس نہیں آنا پڑے گاجبکہ لاہور بورڈ میں واقع حبیب بنک لمیٹڈ داخلہ فیس وصول نہیں کرے گا لہٰذا اپنے قریب ترین واقع حبیب بنک لمیٹڈ میں ہی فیس جمع کروائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -