حکومت منشیات کے خلاف قوانین کو سختی سے نافذ کرے، مجتبیٰ شجاع الرحمن

حکومت منشیات کے خلاف قوانین کو سختی سے نافذ کرے، مجتبیٰ شجاع الرحمن

  

لاہو(کامرس رپورٹر)وزیر قانون ،ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت منشیات کے خلاف قوانین کو سختی سے نافذ اور اس لعنت کے خلاف رائے عامہ بھی بیدار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ علماء، اساتذہ ، فلاحی تنظیمیں ، منتخب نمائندے خصوصاً میڈیا منشیات کے استعمال کے ہولناک نتائج سے عوام کو آگاہ کریںانہوں نے کہا کہ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لئے 38ملین روپے کے ایک پراجیکٹ کے تحت منشیات کے شکار لوگوں کو اس لعنت سے نجات دلانے کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے غیر سرکاری فلاحی تنظیموں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اس منصوبے میں حکومت کا ہاتھ بٹھائیں، حکومت انہیں بھرپور تعاون فراہم کرے گی غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عوام میں تمباکو نوشی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر سال لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کے باعث چیسٹ کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 600ملین لوگ تمباکو نوشی کی پیچیدگیوں کے باعث ٹی بی و پھیپھٹروں کی خطرناک بیماریوں سے متاثر ہیں

 انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کے باعث لوگ خصوصاً نوجوان مختلف قسم کی منشیات کے عادی بن جاتے ہیں اسلئے معاشرے کے تمام طبقے خصوصاً این جی اوز سگریٹ نوشی کے خلاف بھر پور مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کےلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے کیونکہ صوبہ کے ٹیچنگ و بڑے سرکاری ہسپتالوںمیں کینسر کے علاج کی سہولتیں میسر ہیں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کےلئے انسٹی ٹیوٹ مینٹل ہیلتھ نے علیحدہ شعبہ،سرکاری ہسپتالوں میں 20بستروں پر مشتمل علیحدہ وارڈ اور لاہور کی ڈسٹرکٹ و کیمپ جیلز میں بھی علیحدہ وارڈ تعمیر کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت کم وسیلہ افراد کو خطرناک وپیچیدہ امراض کے بلا معاوضہ علاج معالجہ کے لئے سپیشلائزڈطبی ادارے قائم کر رہی ہے اور سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے لئے اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ کڈنی ولیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کے لئے 50 ایکڑ اراضی مختص کر دی گئی ہے جس کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں گے-

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -