مختلف شہروں میں نئے سال کاجشن ،ہوائی فائرنگ سے متعدد زخمی،پولیس کا لاٹھی چارج

مختلف شہروں میں نئے سال کاجشن ،ہوائی فائرنگ سے متعدد زخمی،پولیس کا لاٹھی ...
 مختلف شہروں میں نئے سال کاجشن ،ہوائی فائرنگ سے متعدد زخمی،پولیس کا لاٹھی چارج

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سالکے آغاز کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں جشن کا سلسلہ جاری ہے اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ اور منچلوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف شہروں میں آتشبازی اور خصوصی تقریبات کا انعقادکیا گیا ۔صوبائی داالحکومت کراچی اور لاہور میں ننھے بچوں نے مرکزی شاہراہوں پر شمعیں روشن کیں اور چراغاں کیا۔

قوم کو نئے سال کی مبارکباد، وزیر اعظم کا 2015 میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار

چیئرنگ کراس لاہور  پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جمع ہو کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور نئے سال کو خوش آمدید کہا تو دوسری جانب لبرٹی چوک میں ہلڑ بازی کرنے پر پولیس نے منچلوں پر لاٹھی چارج کیا۔کراچی کے مختلف علاقوں لیاری ، نیو کراچی ، کلفٹن اور ڈیفنس میں شہریوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید :

قومی -