ٹیچرز یونین کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
لاہور) خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی،رانا لیاقت علی،ملک مستنصر اعوان،میاں ارشد،ملک سعید،اسلم گھمن،سعید نامدار، رانا خالد،چوہدری محمد علی،مرزا طارق،غفار اعوان، جاوید چوہدری،یار محمد،مصطفیٰ سندھو،اکرم بٹ،امتیاز شاہین شیخ مقبول و دیگر نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2015 صدررب نواز ،سینئر نائب صدر- میاں علی افضل ،نائب صدرثناء اﷲ ناگرا،نائب صدر خاتون دیبا مرزا ،جنرل سیکرٹری کاشف داؤدی،جوائنٹ سیکر ٹری راشد منظوسیکر ٹری اطلاعات محسن بلال،سیکر ٹری فنانس -عاطف پرویز،عدنان لودھی،یوسف عباسی وائس چےئر مین اور مظہر اقبال سر پرست اعلیٰ و دیگر اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی عمل میں ایجوکیشن رپوٹرز کا کلیدی کردار ہے۔اور ہمیشہ اساتذہ کے مسائل و تعلیمی مسائل کو حل کروانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ایجوکیشن رپوٹرز ایسوسی ایشن اساتذہ کی آواز ارباب اقتدار تک پہنچانے کا ذریعہ بنے ہیں۔اور امید ہے کہ ایجوکیشن رپوٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب قیادت آئندہ بھی اساتذہ کی فلاح و بہبود اور تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہو گی۔