یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ”پیٹ اور جگر کی پیتھالوجی “ کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ بدھ کے روز ختم ہو گئی ۔ ورکشاپ کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف پیتھالوجی نے کیا تھا۔ امریکہ کے میو کلینک روچسٹر کی کنسلٹنٹ پیتھالوجی ڈاکٹر صبا یاسر ورکشاپ کی سہولت کار تھیں ۔ ورکشاپ سے لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے 40سے زائد پیتھالوجسٹس اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے دوران سلائیڈز اور پاور یوائنٹ پریز نٹیشنز کی مدد سے پیٹ اور جگر کے مختلف امراض کی تشخیص کے حوالے سے پیتھالوجسٹس کو پیش آنے والی عملی مشکالات کا جائزہ لیا گیا اور ان کے حل کے بارے میں تربیت دی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -