مغرب کو بنگلہ دیش میں معصوم لوگوں کو پھانسی دینے پرکبھی غصہ نہیںآتا،عبدالرشید

مغرب کو بنگلہ دیش میں معصوم لوگوں کو پھانسی دینے پرکبھی غصہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عبد الرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاﺅ کمیٹی ،منظور علی بھٹی سید امجد زکی ایڈووکیٹ محمد امین چودھری سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،محمد اشرف کمّہ ایڈووکیٹ،رانا ضیاءعبد الرحمن سابق صدر ڈسٹرکٹ بار لاہور امتیاز رشید قریشی، این اے بٹ یا ور مقبول ملک ایڈووکیٹ ،محبوب حسن چودھری ایڈووکیٹ ،صوفی طفیل ،ممتاز احمد ، غلام فرید کھوکھر ،رانا زاہد صدر کاسمو پولیٹن کلب لاہو ،محمد سعید انصاری سابق صدر ہائی کورٹ بار نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان برصغیر ہندو پاک کے مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا1971میں مشرقی اور مغربی پاکستان ایک تھے مکتی باہنی اور پاکستان بنگالیوں نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے کےلئے بھرپور کوشش کی آخرکار بنگلہ دیش علیحدہ ہو گیا۔اب حسینہ واجد کی حکومت ان رہنماﺅں کو تختہ دار پر لٹکا رہی ہے جنہوں نے پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کی کوشش کی تھی پاکستان میںسزائے موت پر عمل درآمد کے فیصلے پر امریکہ ،برطانیہ ،فرانس اور کئی دوسرے ملکوں نے سخت تنقید کی ہے انہیں بنگلہ دیش میں معصوم انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار نے پر کبھی غصہ نہیں آتا رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج کرئے اور بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات ختم کر دے۔