موجودہ حکومت کی گرفت تمام معاملات پر کمزور پڑچکی ہے، میاں نصیر آرائیں

موجودہ حکومت کی گرفت تمام معاملات پر کمزور پڑچکی ہے، میاں نصیر آرائیں

  

لاہور) جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ہاﺅس میں مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر میا ں نصیر آرائیں نے چینی کی قیمت میں4 روپے کلو کا اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی گرفت تمام معاملات پر کمزور پڑچکی ہے ،حکومت عوام کو بجائے اس کے کہ ان کو سہولیات مہیا کرے حکومت نے چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز میں 5 روپے کلو چینی پر جو سبسڈی دی گئی تھی اس کو ختم کرکے عوام دشمنی کا واضح ثبوت دیا ہے ،جبکہ آج ہمارے ملک میں چینی کی وافر مقدار اور شوگر ملوں میں کریشنگ سیزن شروع کیے جانے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 4 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -