پاکستان کی تعمیر و ترقی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں، ارشد بخاری

پاکستان کی تعمیر و ترقی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں، ارشد بخاری

  

 لاہور) جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ہاﺅس میں لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں ہے موجودہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے ،آج پورا ملک موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے ، چاروں صوبوں کو اپنے سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر اس ڈیم کی تعمیر کو یقینی بنانا چاہئیے ، لیبر ونگ کے اجلاس میں سجاد بلوچ ، ارشد بخاری کے علاوہ شرافت علی ، شاہد سندھو ،خالد پرویز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -