نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ ہو جائے گا ، میاں محسن لطیف

نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ ہو جائے گا ، میاں محسن لطیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر و ممبر پنجاب اسمبلی میاں محسن لطیف اور یوتھ ونگ پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن ساجد چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کر نے کیلئے مسلم لیگ ( ن) کی قیادت دن رات کو شش کر رہی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور پاک فوج کیجانب سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے پوری قوم یکجان اور متحد ہو گئی ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سخت تر ین دور سے گزر رہی ہے اس مو قع پر سیاست چمکانے والوں کو شرم آنی چاہیے کیو نکہ سانحہ پشاور نے تمام قوم کو یکجان کر دیا ہے اور قائد میاں محمد نواز شر یف نے عالمی برادری کیجانب سے سزائے موت پر پابندی اُٹھا نے کے پر یشر کے باو جود قومی سانحہ پر اقوام متحدہ کو بھی دو ٹوک جواب دیکر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پر یکجان دیکھتے ہوئے قوم خوش ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -