سیدہ عابدہ حسین کی نئی تصنیف "پاور فیلئیر" کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوگی

سیدہ عابدہ حسین کی نئی تصنیف "پاور فیلئیر" کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوگی
سیدہ عابدہ حسین کی نئی تصنیف

  

لاہور(پ ر)سیدہ عابدہ حسین کا شمار ملک کی مایہ ناز اور جانے مانے سیاست دانوں میں ہوتا ہے جھنگ سے تعلق رکھنے والی محترمہ عابدہ حسین ملک کی پہلی خاتون رکن تھیں جنہوں نے عام انتخابات میں جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ان کی سیاست نے ہر دور میں اپنا کردار ادا کیا اور تمام ادوار میں سیاسی طور پر سرگرم رہیں"پاور فیلئیر" کے نام سے ان کی نئی تصنیف چند ہی دنوں میں دستیاب ہوگی اس کتاب میں انہوں نے ملکی سیاست، عوامی ردعمل اور ان کی ذاتی زند گی پر ہونے والے اثرات پر گہری نظر ڈالی ہے یہ کتاب سیاست کے طالبِ علموں خاص طور پر طالبات کے لیے بہترین معلومات کاخزانہ ثابت ہو گی امید ہے کہ ان کی نئی تصنیف حالیہ سیاست پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے کتاب کی تقریب رونمائی کل الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں 3:00 بجے منعقد ہوگی تقریبِ رونمائی میں مشہور سیاست دان، علم وادب سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز مہمان شرکت کریں گے۔ گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو بھی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -