امید ویلفیئر ٹرسٹ جشن عید میلا د النبی شایان شان طریقے سے منائے گی،نعمان قادر

امید ویلفیئر ٹرسٹ جشن عید میلا د النبی شایان شان طریقے سے منائے گی،نعمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) امید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر امید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں حضور اکرم کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور حضور اکرم کے پیغام امن کو گلی گلی، گھر گھر عام کیا جائے گا تاکہ ملک سے دہشتگردی کی نحوست کا خاتمہ ہو، اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز امید ویلفیئر ٹرسٹ کی مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی تقریب مورخہ4جنوری بروز اتوار بوقت صبح6بجے جامع مسجد مدینہ مہر پورہ متصل اعوان ٹاﺅن لاہور میں زیر نگرانی چودھری وحید احمد کمبوہ منعقد ہو گی تقریب میں حضور اکرم کی عمر مبارک کی مناسبت سے 63 پاﺅنڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا، جو بے اولاد مرد و خواتین میں تقسیم کیا جائے گا، تقریب سے خصوصی خطاب السنہ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین علامہ پیر محمد اسلم شہزاد قادری فرمائیں گے، جبکہ مہمان خصوصی خورشید ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے چیئرمین سید احسان احمد گیلانی ہوں گے اور ملک و قوم کی بہتری اور امن واما کے لئے خصوصی دُعا بھی کی جائے گی۔