سیلاب سے بچااقدامات کےلئے انتظامی اور قانونی تبدیلیاں زیر غور ہیں، یاور زمان

سیلاب سے بچااقدامات کےلئے انتظامی اور قانونی تبدیلیاں زیر غور ہیں، یاور زمان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی میان یاورزمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ سیلاب سے بچا کے لئے اقدامات کےلئے انتظامی اور قانونی تبدیلیاں زیر غور ہیں تاکہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لئے انتظامی میکنزم کو مزید موثر اور فعال بنایا جا سکے فلڈ وارننگ سسٹم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکموں کی سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں فلڈ مینجمنٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم نے ورکنگ کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات کے اجلاس میں پیش کیںجبکہ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی شوکت حیات بوسن ، قاضی عدنان فرید ، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قاضی احمد جاوید منسوب علی زیدی ، محکمہ خزانہ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سپارکو ، محکمہ موسمیات ، واپڈا اور آبپاشی کے اعلی افسران سمیت ماہرین نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم فلڈ مینجمنٹ کمیٹی نے مستقبل میں سیلاب کے خطرے سے بچنے کے لئے تجاویز مرتب کر لی ہیں -

 جووزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائیں گی -

 انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ماہرین کی مدد سے غورو خوض کے بعد پنجاب کی آبی گزرگاہوں، دریا¶ں اور نہروں پر موجود ریلوے اور ہائی وے کے پلوں کی ڈسچارج کیپسٹی بڑھانے کی تجویز دی ہے - انہوں نے کہا کہ دریا¶ں پر بنے فلڈ بندوں کی مرمت اور بحالی کے حوالے سے سال میں دو مرتبہ جامع سروے کرنے کی تجویز دی گئی ہے -انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران بند ٹوٹنے کی صورت میں ان بند کو پر کرنے اور پانی کو روکنے کے لئے روائتی طریقوں سے ہٹ کر نئے سائنسی طریقے اختیار کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں - انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دریا¶ں اور نہروں کی گزرگاہوں میں قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے نیا ایکٹ لانے کی تجویز زیر بحث ہے - انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ملتان ، مظفر گڑھ ، جھنگ ، سیالکوٹ سمیت دریا¶ں کے نزدیک واقع بڑے شہروں کو سیلاب سے بچانے کے لئے فلڈ پروٹیکشن بندوں کو بہتر بنانے کے لئے ان بندوں میں حفاظتی کنکریٹ دیوار بنانے کی تجویز رکھی گئی ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو تجویز پیش کی جائے گی کہ بیراجز کے ساتھ واقع پانڈ ایریا محکمہ جنگلی حیات اور جنگلات سے واپس لیکر محکمہ آبپاشی کو دئیے جائیں تاکہ ان میں تجاوزات کا خاتمہ ہو اور بیراجز کو سیلاب کے دنوں میں لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -