آئی ایم ایف کے دباﺅ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، میاں مقصود

آئی ایم ایف کے دباﺅ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، میاں ...

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباﺅ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ ویسے بھی ہمارے ہاں یہ تاثر عام ہے کہ ہم خود فیصلے کرنے کی بجائے اوروں کے کہنے پر فیصلے کرتے ہیں بیرونی مداخلت کے اثرات ہمارے ملک میں کیا نتائج دے رہے ہیں کسی کے کہنے پر پھانسیوں کی سزا ختم کردی جاتی ہے جس سے بیرونی آقاﺅں کو خوش کردیاجاتا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کے دعوﺅں کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا فائدہ عام صارفین تک نہیں پہنچ سکا گیس وبجلی کی لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ہے روزانہ کی بنا پر دیہاتوں میں 12سے14گھنٹے جبکہ شہروں میں 10سے12گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے بجلی کے اس شدید بحران کو ختم کرنے کا حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے

عام آدمی انتہائی کرب وتشویش کی حالت میں مبتلا ہے عوام بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انھیں اس عذاب سے نجات دلانا ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -