کارکن پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والوں کو قبول کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں، حر بخاری

کارکن پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والوں کو قبول کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں، حر بخاری

  

لاہور( پریس ریلیز) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے قبیلے کے سردار منتخب ہونے کے بعد اب اسکے معاملات سنبھالیں اور پیپلزپارٹی کی جان چھوڑ دیں ،زبردستی مسلط رہنے کی پالیسی پیپلز پارٹی کےلئے نقصان کا باعث بن رہی ہے ، کارکن پیرا شوٹ کے ذریعے آنے والوں کو قبول کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں انہیں بھی اپنی راہ لینی ہو گی اپنے ایک بیان میں سردار حر بخاری نے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید ہر معاملے میں نہ صرف پارٹی رہنماﺅں بلکہ کارکنوں سے بھی مشاورت لیتے تھے لیکن آج اونچی دیواروں کے محلات میں صرف ایک شخص کسی کی مشاورت لیے بغیر بالا بالا فیصلے کر رہا ہے اور اسی رویے سے پیپلز پارٹی اس نہج پر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ آصف علی زرداری اپنے قبیلے کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد اب اسکے معاملات سنبھالیں اور پیپلز پارٹی کی جان چھوڑ دیں اور اسکے ذریعے ہی پیپلز پارٹی کو دوبارہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کی جماعت بنایا جا سکتا ہے

 انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن اب خاموش نہیں رہیں گے بلکہ انہوں نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پیرا شوٹ کے ذریعے آکر پیپلزپارٹی کی تباہی کا سبب بننے والے بھی اب اپنی راہ لیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -