قیام امن کیلئے بیانات نہیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،اشرف بھٹی
لاہور(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران یادرکھیں یہ ڈینگیں نہیں دہشت گردمارنے کاوقت ہے ،قیام امن کیلئے بیانات نہیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے نااہل حکمرانوں کی خالی آنیاں جانیاں دہشتگردوں کومرعوب نہیں کرسکتیںحکومت مہلت سے فائدہ اٹھائے اورملک سے دہشتگردی کاصفایا کردے پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے شروع دن سے دہشتگردوں کیخلاف آوازاٹھائی ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربینظیر بھٹوشہید کی جماعت وفاق کی علامت اورضمانت ہے۔
اسے دیوارسے لگانے کیلئے سرگرم عناصر درحقیقت فیڈڑیشن کاشیرازہ بکھیرنے کے درپے ہیں
پیپلزپارٹی کوجمہوریت کاپہرہ دینے کی پاداش میں ہدف بنایا گیا ہے مٹھی بھر چلے ہوئے کارتوس پیپلزپارٹی کیلئے خطرہ نہیں بن سکتے اگرسندھ میں کسی قسم کی کوئی گڑبڑ ہوئی تواس کے منفی اثرات دوسرے صوبوں تک بھی جائیں گے۔
پرویزمشرف پراعتماد کرناپاگل پن ہوگا ،ماضی میں بھی جس کسی نے پیپلزپارٹی سے بیوفائی وہ سیاسی طورپر ماضی کاقصہ بن گیا ۔پیپلزپارٹی کوجس قدردبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اس قدرمزیدابھرے گی ۔سندھ حکومت میں نقب لگانیوالے عناصر کومایوسی اورناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک جمہوریت کیخلاف کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔پرویزمشرف کی متنازعہ سرگرمیوں کے نتیجہ میں بعض شخصیات کی غیرجانبداری پرانگلیاں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کاپوری طرح صفایاکرنے کیلئے قومی یکجہتی کی فضاکابرقراررہنا ازبس ضروری ہے خدارا نجی مفادات کی خاطر سیاسی رواداری اورمفاہمت کوبلڈوز نہ کیا جائے ۔پیپلزپارٹی نے قومی مفاد میں اصولی سیاست کوفروغ دیا ،ہماری ہمدردیاں حکومت نہیں صرف ریاست ،جمہوریت اورعوام کے ساتھ ہیں۔