ایڈیشنل کلکٹر ریونیو نے 3سال قبل واہ گزار کرائی جانے والی زمینوں کی فہرست طلب کر لی

ایڈیشنل کلکٹر ریونیو نے 3سال قبل واہ گزار کرائی جانے والی زمینوں کی فہرست طلب ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ ریونیو کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے حکم پر 3سال پہلے واہ گزار کرائی جانے والی سرکاری زمینوں کی تفصیلی رپورٹس طلب کر لی گئی،موجودہ صورتحال کے حوالے سے تصاویر اور رنگین نقشے مرتب کرنے کی ہدایت ،نیلامی کے ذریعے فروخت کرتے ہوئے حکومتی خزانے میں ریونیو جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن کے زیر صدارت گزشتہ روز میٹنگ ہوئی جس میں 2سالوں کے دوران ناجائز قابضین سے واہ گزار کروائی جانے والی سرکاری جائیدادوں کی تفصیلی رپورٹس طلب کی گئی،میٹنگ میں شعبہ محال اور سیٹلمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ،ای ایس او صاحبان ،ریونیو آفیسران ،قانگو اور پٹواریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریونیو ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور کو واہ گزار کروائی جانے والی سرکاری جائیدادوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،میٹنگ کے دوران ریونیو آفیسران کی طرف سے یہ بھی آگاہی دی گئی کہ جن مقامات پر دوبارہ قبضہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ان کو آپریشن کے ذریعے سے خالی کروا لیا گیا ہے، میٹنگ کے دوران ریونیو سٹاف کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری جائیدادوں کی موجودہ صورتحال سے بمعہ تصاویر اور رنگین نقشہ جات کے آگاہی دیں گے اس کے علاوہ ریونیو آفیسران سرکاری جائیدادوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حوالے سے قیمت کا بھی تعین کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -