جمہوری استحکام سے معاشی سرگرمیاں بڑھتی ہیں،ارشد جٹ

جمہوری استحکام سے معاشی سرگرمیاں بڑھتی ہیں،ارشد جٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات نہیں چاہتی اس کا ایجنڈاکچھ اورہے ۔ہم بات چیت سے تمام مسائل کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں طاہر القادری کی اپنی نیت ٹھیک نہیں ہے اور وہ دوسروں پر تنقید کررہے ہیں وہ اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر اب یخ موسم میں سیر کررہے ہیںوہ ٹھنڈے موسم میں لطف اندوزہوں سیاست ان کے بس میں نہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی معیشت کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچاچکے ہیں اور اب وہ مزید نقصان پہنچانے کی حکمت عملی پر کام کرنا بند کریں ۔قوم ان سے سخت ناراض ہے اور یہ نہ ہوکہ اب عمران خان کے خلاف ہر چوک میں دھرنا شروع ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری استحکام سے ہی معاشی، تجارتی، کاروباری اوراقتصادی سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔لانگ مارچ ،دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے نہ صرف ملک میں انتشار پیدا کرکے سرمایہ کاری روکنے کی کوشش کی گئیبلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی اور ایک سازش کے تحت قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -