حکومت سسٹم کو درست کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،فضہ ذیشان

حکومت سسٹم کو درست کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،فضہ ذیشان

  

لاہور (پ ر) تحر یک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ حکومت سسٹم کودرست کر نے میں مکمل طور پرناکام ہو گئی ہے شہدائے پشاور،اور انار کلی سانحہ میں قیمتی ہلاکتوں پر غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شر یک ہیں اور نئے سال کی تقر یبات کی بجائے پوری قوم شہداپشاور کیلئے دُعاؤں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کر ے

انہوں نے کہا کہ سانحہ انار کلی میں حکومت کی نااہلی ہے کیو نکہ بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے اور بااثر سیاسی شخصیات کی سر پر ستی حاصل ہے جسکے باعث فائر بر یگیڈ بر وقت کاروائی نہیں کر سکی جبکہ غیر قانونی تعمیرات کر نے والا مافیا انتظامیہ کی ملی بھگت لوٹ مار کر تے ہوئے بلڈ نگ تعمیر کروانے میں لگے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ایسے واقعایات ہو رہے ہیں شہر لا ہور میں اس طرح پہلے بھی آگ لگی ہے مگر پوائنٹ سکورننگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا جا تا عملی طور پر صفر ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے اپنے آپ کو خود ساختہ خادم اعلیٰ کہوانے والے غفلت کے مر تکب افراد کے خلاف کاروائیاں کروائیں سانحہ انار کلی میں قیمتی جانیں گئی ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہیں اور غم کی اس گھڑ ی میں لواحقین کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -