لاہور چیمبر پروگریسو گروپ کا دورہءالکریم مارکیٹ انارکلی

لاہور چیمبر پروگریسو گروپ کا دورہءالکریم مارکیٹ انارکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان نے عبدالودود علوی،اعجاز تنویر ، عاصم شفیق شیخ،محسن بشیر،علی عمران،رانا فیاض الحسن،عمران سلیمی کے ہمراہ گزشتہ روز الکریم مارکیٹ انارکلی کا دورہ کیا اورمتاثرہ دکانداروں اور شہداءکے لواحقین سے ملاقات میں افسو س اور ہمدردی کا اظہار کیااس موقع پر انہوں نے شداءکیلئے دعا بھی کی خالد عثمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقع کی فوری طور پر شفاف تحقیقات کروائے اور تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ان کاکہنا تھا واپڈا کے بے ہنگم تاروں کی وجہ سے آئے روز ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن وقتی طور پر کاغذی کاروائیاں کرکے فائلیں بند کر دی جاتی ہیںلیکن ہم اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے اس دکھ اور پریشانی کی گھڑی میں ہم اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
اعجا ز تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہ تاجروں کے دھڑوں میں تقسیم ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل حل نہیں ہوتے۔تاجروں میں موجود حکمرانوں کا خوشامدی طبقہ تاجروں کے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جب تک ان تاجروں میں موجود ان کالی بھیڑوں سے چھٹکارہ حاصل نہیں کیا جاتا ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔