نئے سال میں جنرل ہسپتال کو مریض دوست ادارہ میں بدلیں گے،انجم حبیب
لاہور) جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے نئے سال کے آغاز پر ادارہ پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہاہے کہ نئے سال کے دوران جنرل ہسپتال کو مریض دوست ادارے میں بدلنے اور امیر الدین میڈیکل کالج کو طبی تعلیم کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح2015ء کے دوران بھی یہ ادارے انسانی صحت اوربیماریوں کے علاج کے حوالے سے اپنی شاندار کارکردگی دہرائیں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا بلند سے بلند تر معیار قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی میڈیکل ٹیم کا ماٹوانسانی جانوں کو امراض سے بچانے کیلئے علاج معالجے کی ہر حد تک جاناہے ۔نئے سال کے دوران خدمات کا سلسلہ میڈیکل تعلیم کے شعبے میں درس و تدریس کے میدان میں بھی جاری رہے گا۔ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی کی جنگ سے لے کر دماغی امراض کے علاج تک ہرطبی شعبے میں ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے اورنئے سال میں بھی وہ نبی نوع انسان کی خدمت کے نئے باب رقم کریں گے۔