مدارس اور سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم پڑھایا جائے،شوریٰ ہمدرد

مدارس اور سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم پڑھایا جائے،شوریٰ ہمدرد

  

لاہور(پ ر)دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کو ترجیح دے جس سے تعلیم بہتر ہو غربت کم ہو اور عوام کو محسوس ہو کہ حکومت اشرافیہ کی نہیں بلکہ عوام کی ہے علماءکرام مذہبی منافرت کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرےں اور ایک فرقہ کے ماننے والے دوسرے کو کافر کہنا بند کریں ۔یکساں نصاب کو مدارس و اسکولوںمیں پڑھایا جائے اور نصاب میں مشاہیر اور مشائخ کی تعلیمات کی ترویج کی جائے ۔ میڈیا ان تمام منصوبوں کو کامیاب کرنے کیلئے پروگرام مرتب کریں اور بلا وجہ تنقید سے پرہیز کریں ان خیالات کا اظہار گذشہ روز شوریٰ ہمدرد کے اجلاس سے”پاکستان کے مستقبل کی حفاظت مو¿ثر اور مربوط لائحہ عمل کی ضرورت “ کے موضوع پر کیاگیا اجلاس میںایس ایم ظفر ،بشریٰ رحمن ،ڈاکٹر رفیق احمد،قیوم نظامی، پروفیسر سعید احمد خان ،راغب حسین نعیمی ،تاثیر مصطفی ،احمد اویس، جنرل (ر) راحت لطیف،چوہدری بشیر احمد، میجر (ر)صدیق ریحان ،پروفیسر خالد محمو د عطاء، ثمر جمیل خان،شائستہ ایس حسن ،رانا امیر احمد خان،ادیب جاویدانی ،پروفیسرمیاں محمد اکرم،طفیل اختر، ہارون اکرم گل ،طارق منظور،سید علی بخاری ودیگرشامل تھے۔ اس موقع پر ایک قرار داد پیش کی گئی جسمیں کہا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصہ سے امن عامہ کی صورت حال عام طور پر مخدوش رہی مگر 16دسمبر2014ءکے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور نے پوری قوم کو غم و غصہ کی چادر پہنا دی ۔ماﺅں نے جن ننھے سے بچوں کو اسکول کے کپڑے پہنا کر صبح روانہ کیا تھا وہ پھول دہشت گروں کی بربریت سے بِن کھلے مرجھا گئے قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ہمدردمجلس شوریٰ اس سانحہ پر قوم کے غم وغصہ میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ شہدا کے والدین اور عزیز و اقارب کو اللہ تعالیٰ یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ہمدرد مجلس شوریٰ اس بربریت کو غیر انسانی ،غیر آئینی ،غیر قانونی اور اسلام کے منافی قرار دیتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئندہ کے لیے ایسے واقعات کے سدِ باب کے لیے کوئی جامع طریقہ کار واضح کیا جائے اور اس پر فوری حل کرے۔مجلسِ شوریٰ حکومت سے اور عسکری اداروں سے یہ اُمید اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس جرم میں شریک مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے ذریعہ سزا دلوائی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -