غریب بچوںکو تعلیم دینا ہمارا نصب العین ہے،خوش بخت بٹ

غریب بچوںکو تعلیم دینا ہمارا نصب العین ہے،خوش بخت بٹ

  

لاہور( پ ر) خوشی ویلفیئرفاو¿نڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسرخوش بخت بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنا اورغریب افراد کی بے لوث خدمت کرنا خوشی ویلفیئرفاو¿نڈیشن کا نصب العین ہے خوشی ویلفیئرفاو¿نڈیشن سال 2015 میں بھی یتیم ،لاوارث اوربے سہارا غریب افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے جوانسانیت کی بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے ،لہذا یتیم ،لاوارث اوربے سہارا غریب لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دن بدن غربت بڑھ رہی ہے اس وقت تقریبا 70 فیصد افراد غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں ان افراد کوغربت کی دلدل سے نکال کرمعاشرے میں اچھا مقام دلانا حکومت ،مخیرحضرات اورفلاحی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے فلاحی ادارے اورمخیرحضرات تواپنا کردارادا کررہے ہیں لیکن یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -