ڈینگی آگاہی پمفلٹ کی لوگوں میں تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے،ناصر جمیل

ڈینگی آگاہی پمفلٹ کی لوگوں میں تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے،ناصر جمیل

  

لاہور(خبر نگار) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب ناصر جمیل خان نے کہا ہے کہ موجودہ موسم کا درجہ حرارت ڈینگی مچھر کے لیے موافق نہیں رہا مگر اشد ضرورت ہے کہ راوی ٹا¶ن کے تمام قبرستانوں اورپارکوں میں موجود جھاڑیوں کو مکمل طور پر صاف کر دیا جائے

۔تاکہ مچھر ان میں پناہ نہ لے سکے- انہوں نے کہ آگاہی پمفلٹ کو لوگوں میں تقسیم کرنے کی مہم کو جاری رکھا ئے کیونکہ گھروں کے بعض حصوں میں مچھروں کے چھپ کر رہ سکنے کا امکان ہے- انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبر محکموں کے مطابق ڈینگی مچھر کے لاروا ملنے کے حوالے سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے-ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب ناصر جمیل خان نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹا¶ن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں پی ایچ اے، صحت، ایجوکیشن، لائیو سٹاک، فشریز، ٹی ایم اے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -