وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلافاصولی موقف اپنایا،اعجاز احمد حفیظ لاہور(جنرل رپورٹر) قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنر

وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلافاصولی موقف اپنایا،اعجاز احمد حفیظ لاہور(جنرل ...

  

ل اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وطن عزیز میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اصولی م¶قف اختیار کرتے ہوئے مغربی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کو پھانسی نہ دینے کے مطالبے کو مسترد کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں قوم کے لیڈر ہیں

نہیں بلکہ ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر جتنی پذیرائی میاں نوازشریف کے حصے میں آئی ہے کسی بھی سیاسی شخصیت کو اتنی پذیرائی نہیں مل سکی اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز احمد حفیظ نے کہا کہ 1997ءمیں امریکہ سمیت تمام طاقتور قوموں کے روکنے کے باوجود بھی بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوایا اور وطن عزیز کو دنیا میں چند ایک ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج 17 سال بعد جب کہ پاکستان دہشت گردی کی وبا میں لپٹا ہوا ہے کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کو جیلوں میں اور جیلوں کے باہر لٹکانے اور مارنے کا جو فیصلہ کیا ہے ایک بار پھر مغربی طاقتیں میاں نوازشریف کے راستے میں رکاوٹ بن چکی ہیں مگر انہوں نے ان رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جو فیصلہ کیا ہے اس فیصلے نے وزیراعظم کو جنوبی ایشیا کے محب وطن اور عوام دوست سیاسی لیڈروں اور عوامی رہنما¶ں کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ قائداعظم کے بعد حقیقت میں قائداعظم ثانی کہلائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -