پاکستان، مسلم لیگ او ر ایم ایس ایف لازم و ملزوم ہے،سہیل چیمہ

پاکستان، مسلم لیگ او ر ایم ایس ایف لازم و ملزوم ہے،سہیل چیمہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوم تاسیس کے موقع پر مسلم لیگ ہاؤس میں تقریب ہوئی جس میں مرکزی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سہیل چیمہ نے ایم ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا۔تقریب میں میاں محمد منیر، آمنہ الفت، تمکین آفتاب ملک،سجاد بلوچ ، اعجاز چوہدری، فیاض بھٹی، میاں کامران سیف،وسیم رومی نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف کے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کہاکہ پاکستان، مسلم لیگ او ر ایم ایس ایف لازم و ملزوم ہے، انہوں نے کہا کہ طالبعلم ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ قوم کا مستقبل ہیں تحریک پاکستان ہو یا پاکستان کی ترقی کی تمام تحریکوں میں ایم ایس ایف اپنے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ شریک رہی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایم ایس ایف اقبال خاں نے کہا کہ ایم ایس ایف آج مونس الہٰی کی قیادت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی تحریک میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔سرگودھا میں کامیا ب ریلی کے بعد 2جنوری بروز جمعہ کو نارووال میں کالا باغ ڈیم کے حق میں ریلی نکالی جائے گی او ر انشاء اللہ پورا ملک اس تحریک میں شامل ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف پنجاب نور صمند بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔ایم ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر سہیل چیمہ نے طالبعلموں کو قائد محترم مونس الہٰی کا پیغام پڑھ کرسنایا ۔تقریب میں ڈویژنل صدر لاہور مبصر امین، ملک احمد، فیصل خان، حافظ ارسلان کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -