لائیو سٹاک پر توجہ دے کر معاشی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے،راجہ جاوید

لائیو سٹاک پر توجہ دے کر معاشی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے،راجہ جاوید

  

لاہور(کامرس رپورٹر) حفیظ سنٹر کے نائب صدر راجہ جاوید نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیوسٹاک پر توجہ دے کر ملک کی معاشی صورت حال بہتر بنائی جاسکتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زراعت اور لائیوسٹاک کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لئے زراعت کے ساتھ لائیو سٹاک پر بھی توجہ دی جائے ۔عید قربان کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کی جائے

اور فارمرز کو سستے جانوروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس سے عید قربان پر جانور بھی سستے ہوں گے اورجانور پال حضرات کے جانور ماضی کی نسبت زیادہ فروخت ہوں گے ۔زر عی ماہرین کی جدید بنیادوں پر ٹریننگ کی جائے اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں اس شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ داروں کو متوجہ کیا جائے ایسا کرنے سے بنجر زمین بھی آباد ہوجائے گی اور عوام کو سستی زرعی اجناس میسر آجائیں گی۔ اس حوالے سے ابھی سے بجٹ میں منصوبے رکھے جائیں اور ماہرین کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے۔پنجاب زرعی صوبہ ہے اور یہاں کے عوام بہت محنتی ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -